Advertisement

خاتون کے بال کاٹنے والے6 ملزم ،گھرمیں کودنےوالاگرفتار

September 10, 2019
 

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بستی ملوک نے خاتون کے بال کاٹنے والے9 ملزمان شہزاد، حبیب، الطاف ،غلام فرید، اختر ،عبدالغفور، عبدالکریم، ظہور وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے6 کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے خاتون صائمہ کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں خاوند ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے شہری کے گھر کودنے والے عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ پولیس مظفر آباد نے بغیراجازت مجالس منعقد کر نے پر ایک شخص رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔


مکمل خبر پڑھیں