سری لنکن بورڈ کا دورۂ پاکستان سے انکار پر کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن

September 10, 2019

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے نیشنل ڈیوٹی سے انکار اور کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری قرار دیا ہے۔

بورڈ نے دورۂ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بورڈ کا مؤقف ہے کہ قومی ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ کا مؤقف ہے کہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس کے لیے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دورۂ پاکستان سے انکار سامنے آیا تھا۔