نواز شریف نیب کے قیدی، پلی بارگین بھی انہی سے ہوگی، اعجاز شاہ

September 11, 2019

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی انہی سے ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ میرا یا حکومت کانیب اور نواز شریف کی پلی بارگین سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی سودا نہیں کرسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ کشمیر کا سودا کرسکتے تھے، اللہ نے انہیں جیل میں بھیج دیا ہے۔