Advertisement

ایشز سیریز: جیسن رائے اوول ٹیسٹ سے باہر

September 11, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایشز سیریز: جیسن رائے اوول ٹیسٹ سے باہر

انگلینڈ نے ایشز سیریز میں اوول ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، اوپننگ بیٹسمین جیسن رائے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کردیئے گئے۔

جیسن رائے نے حالیہ ایشز سیریز کے چار میچوں میں 13 اعشاریہ 75 کی اوسط سے مجموعی طور پر 110 رنز بنائے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ انفرادی اسکور 31 رنز ہے۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے، میزبان انگلینڈ ہر صورت سیریز کا اختتام دو۔دو سے کرنا چاہتی ہے۔

فاسٹ بولر کریگ ایورٹن بھی اوول ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اوول ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم جوئے روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، اسٹیورٹ براڈ، رورے برنز، جوز بٹلر، سیم کرن، جوئے ڈینلی، جیک لیچ، بین اسٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔


مکمل خبر پڑھیں