ڈی آئی جی ایسٹ کراچی فرخ لنجار نے کہا کہ منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے کہا کہ کارروائی کے دوران ملزمہ حرا اور اس کے دیور کو گرفتار کرکے 19 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔
ڈی آئی جی کراچی ایسٹ نے کہا کہ ایک خاندان کے مختلف لوگ منشیات کی ترسیل میں ملوث ہیں، مہوش نامی خاتون لاہور میں ہے اور افغانستان سے منشیات منگواتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مہوش کی بھابھی حرا کراچی میں اس کا منشیات کا نیٹ ورک چلاتی ہے، ملزمہ کا شوہر پرویز، بیٹا اور دیور بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔