واسا کی جانب سے عاشورہ پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات

September 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےتنویر اقبال کی ہدایت پر واسا کی طرف سے عاشورہ محرم پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا سلسلہ منگل کی شب تک جاری رہا جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب اور ارد گرد کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے 10 محرم الحرام کو تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں،ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم نے شہر کے مختلف علاقوں میں محرم جلوس روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا ۔