بیلجیئم کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار

September 12, 2019

جاپان کے شہر ٹوکیو میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اولمپکس کے لیے قومی ہاکی ٹیم کوالی فائر مقابلے میں 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹر ڈیم میں میزبان ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ کے مطابق فیڈریشن نے ورلڈ چیمپئین بیلجیئم سے اولمپک کوالی فائر سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے کے لیے رابطہ کیا تھا، جس کا مثبت جواب نہیں ملا۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم 20اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔

آصف باجوہ کے مطابق ہمیں یورپ میں پریکٹس میچ کھیلنے کے لیے کچھ مثبت جواب ملا، جس کے لیے ہم دیگر ٹیموں سے رابطے میں ہیں ،تو ممکن ہے کہ ٹیم 20 اکتوبر سے قبل بھی روانہ ہو سکتی ہے۔