آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کیلئے حراستی کیمپ، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گرفتار

September 13, 2019

نئی دہلی/سرینگر(جنگ نیوز)بھارت نے شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت سے محروم 19لاکھ رہائشی افراد کے لیے حراستی مراکز بنانا شروع کردیے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی اعدادو شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد قابض فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے،سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 4000 افراد کو ایک بڑے کریک ڈائون میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت سے محروم 19لاکھ رہائشی افراد کے لیے حراستی مراکز بنانا شروع کردیے ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شہریت سے محروم کیے جانے والے افراد میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔