کراچی والوں کو تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال

September 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے اور موجودہ حالات میں مسائل سے نکلنے کے لیے کراچی والوں کو تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے۔ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70فیصد ریوینیو دیتا ہے۔ اس کی افادیت ہی اس کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔