کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کیلئےپاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، مقررین

September 14, 2019

لا ہور (وقائع نگار خصوصی)پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام وحید شہید حال میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیرمیں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا،کانفرنس میں سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، مصنف امجد اسلام امجد، اوریا مقبول جان، کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ، پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں میاں عمران مسعود نے کہا کہ حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں کی بدولت چالیس سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہوئی اور مودی کو براہ راست للکا رہ گیا جو قابل ستائش ہیں ۔ امجد اسلام امجد ،اوریا مقبول جان، کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے کہا کہ کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔