ریلوے کے 5افسران کے تقرر و تبادلے

September 14, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )پاکستان ریلوے نے شعبہ سول انجینئرنگ کے 5افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبلیو ایم /سی ایس ایف کوہاٹ ریاض علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر ’ایکسئن ری سگنلنگ پروجیکٹ لاہور ابرار الحسن شیخ کو ڈبلیو ایم/ سی ایس ایف کوہاٹ ’ڈی ای این ورکشاپ مغل پورہ قاضی جواد احمد کو ایکسیئن ٹریک ہیڈاکواٹر ’ایکسیئن ٹریک ہیڈاکواٹر راجہ عرفان احمد کو ڈی ای این ورکشاپ مغل پورہ ’اور اے ای این پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر شاہد حسن کو اے ای این /ایس اینڈ سی ون ہیڈاکواٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔