راجن پور میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی

September 14, 2019

راجن پور میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ نوجوان کو بچانے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے مزید 3 افراد زخمی ہوگئے۔

راجن پور کی تحصیل روجھان میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی، پولیس کے مطابق نوجوان مخالف برادری کی لڑکی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ لڑکی کے گھروالوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی اور تشدد کیا۔

نوجوان کو بچانے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال روجھان متنقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص حسین کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مویشی غلطی سے کھیت میں چلے گئے تھے، جس پر کھیت کے مالک نےحسین کی ناک کاٹ دی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔