پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کی خودکشی کی کوشش

September 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی گلی نمبر 15میں واقع مکان میں گولی لگنے سے 18سالہ ثمینہ دختر سلطان زخمی ہو گئی، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی ماری ہے ،پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور ایک خول تحویل میں لے لیا ہے۔