عمران فاروق پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، فاروق ستار

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی (او آر سی) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی شہادت سے ایم کیو ایم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے او آر سی ممبران کامران اختر،جمال احمد اور فیصل رفیق کے ساتھ ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں برسی کے موقع پران کے گھر جاکر شہید کی والدہ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔