تنقید پر خوش،کوشش ہوتی ہے بیٹ سے جواب دوں،امام

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےاوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ جب میرے چچا انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے تو مجھ پر پریشربہت تھا۔ ہمیشہ پاکستان کیلیے اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے۔ پیر کو یوبی ایل کمپلکس میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ناقدین کو جواب اپنے بیٹ سے دوں خوشی ہوتی ہے کہ جب لوگ تنقید کرتے ہیں ۔کراچی کی پچ بیٹنگ فرینڈلی ہے جس پر بولر کو جان مارنا پڑتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس سیریز کے بعدپی ایس ایل کے میچز بھی پاکستان میں ہوں گے، اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی الگ ہوتا ہے۔ سندھ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین خرم منظور نے کہا کہ اچھی شروعات ہوئی ہے۔ کوشش ہے مستقل پرفارم کروں اور نیشنل ٹیم میں آؤں ۔ ٹیم میں شامل نہ ہونے پر جھٹکا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکا بورا بال کا استعمال کار آمد ہے ،ڈیپارٹمنٹ بند ہونے سے کھلاڑی بےروزگار ہوئے ہیں ۔ جس کھلاڑی کے دو بچے ہیں وہ کیا کرے گا۔