ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں برسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی شرکت

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق کنوینر ’’ شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق‘‘ کی نو یں برسی ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں عقیدت واحترام سے منائی گئی، برسی کے اجتماع میں مرحوم کے ایصال ثو اب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خو انی کی گئی ۔اس موقع پر متحدہ کے کنوینر ووفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ،اراکین رابطہ کمیٹی اقبا ل مقدم ،ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،خالد سلطان، مطیع الر حمٰن ،راشد سبزواری ،شکیل احمد صدیقی ،شاہد خان ،اسلم آفر یدی ، اظہا ر الدین احمد خان، کشور زہر ،ا حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات،علماء کمیٹی اور ٹائونز کے ذمے داروں سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید اور شعبہ اطلا عات کے رکن شہاب الدین مرحوم کے ایصال ثواب اور انکے بلند درجات کے لئے دعا کرائی۔