8ایس ایچ اوز کے تبادلے

September 17, 2019

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواںشہروں کے آٹھ تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیئے گئے۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او نصیر آباد خالد عباسی کو معطل کرکے انسپکٹر جواد شاہ کو ایس ایچ او تعنیات کر دیا ۔ڈی آئی جی اسلام آبا د نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ انسپکٹر اسجد محمود کو تبدیل کر کے انسپکٹر ارشاد علی کوجبکہ اسجد محمود کو ایس ایچ او کوہسار کے فرائض سونپ دیئے گئے ۔ ایس ایچ او نون انسپکٹر ملک بشیر کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ شالیمار، سب انسپکٹر عبدالرزاق کو تھانہ نون کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او محمد اشرف کو تبدیل کر کے انوسٹی گیشن ونگ اور ان کی جگہ انسپکٹر نصرت علی جبکہ سب انسپکٹر محمد گلفراز کو تھانہ کھنہ کا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا۔