کنٹریکٹ خواتین ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

September 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز نے2015اور2016 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی خواتین ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کےلئے ریکارڈ طلب کرلیا ، اس ضمن میں ڈی ای او آفس سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہےکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونےوالی ای ایس ای ، ایس ای ایس ای کی سروس ریگولر کرنے کےلئے ریکارڈ درکار ہے،جس پر 2 دن کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب لیا گیا ہے جس کے بعدمتعلقہ خواتین اساتذہ کےکیس مسترد کردیئے جائیں گے ۔