پیسکو ٹاسک فورس کا کوہاٹ میں آپریشن ٗ 3 افراد گرفتار

September 17, 2019

پشاور( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔ مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔