شہباز شریف کی رانا ثناء کے گھر آمد

September 17, 2019

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللّٰہ کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے رانا ثناء کی اہلیہ اور داماد سمیت دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی اہلیہ کی ہمت کی تعریف کی اور ان کے داماد شہریار رانا کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد کو اُن کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔