خورشید شاہ کو اسپیکر کو اطلاع دیے بغیر گرفتار کیا گیا، شیری رحمٰن

September 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خورشید شاہ کو اسپیکر کو اطلاع دیے بغیر گرفتار کیا گیا، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسپیکر کو اطلاع دیے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سید خورشید شاہ کی اسلام آباد سے گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے نہایت سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

شیری رحمٰن نے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ خورشید شاہ، رکن قومی اسمبلی ہیں،انہیں قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کےد وران گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ رکن قومی اسمبلی کو اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنا قانون کی بالادستی کے خلاف ہے۔

پی پی سینیٹر نے سابق اپوزیشن لیڈر کی گرفتار ی پر استفسار کیا کہ کوئی تو قانون ہوگا جس کے تحت گرفتار کیا ،کوئی بتاسکتا ہے کہ کس کا قانون چل رہا ہے؟