سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے نشتر میں آگاہی سیمینار

September 19, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے مراحل سے آگاہی کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں سیمینار ہوا،جس میں طلباء و طالبات کو داخلے کے تمام مراحل سے آگاہ کیا گیااور انہیں بتایا گیا کہ داخلہ کے لئے آن لائن درخواستیں 23 ستمبر سے جمع کروائی جاسکیں گی،بینک آف پنجاب کے ویب پورٹل پر درخواستیں 30 ستمبر تک جمع ہوں گی۔