یونیورسٹی اساتذہ کی یونین سیاست سمجھ سے بالا تر ہے، ترجمان

September 19, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ترجمان نے یونیورسٹی اساتذہ کی ہڑتال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یونیورسٹی اساتذہ کی یونین سیاست سمجھ سے بالاتر ہے نئے داخل شدہ ہزاروںطلبہ کو جامعہ پشاور میں اساتذہ کی ہڑتال سے منفی اور ناامیدی کا پیغام جارہا ہے جو افسوسناک ہے حکومتی نزلہ جامعہ پشاور کی انتظامیہ پر گرانا افسوسناک ہے گزشتہ دو سال میں جامعات میں دو بار صوبائی بھرتی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے جامعہ پشاور میں اساتذہ مالی فوائد اور ٹیچنگ ورکنگ آورز نرم کرنے کے در پے ہیں جس سے مالی بحران میں گھری یونیورسیٹی کو کوئی افاقہ نہیں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق جامعہ پشاور کی انتظامیہ پیوٹا کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنا کر آگے بڑھنا چاہتی ہے تاہم طلباء و طالبات کے نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہوئے قیمتی وقت کے ضیاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ جامعہ پشاور کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر نے پیوٹا کو مذاکرات کی دعوت دے کر طلبہ اور اساتذہ دوستی کا ثبوت دیا ہے اور وہ مثبت ردعمل کے طور پر ہڑتال موخر کر کے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال ختم کرے ۔