بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم

September 20, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنر خیبر پختونخوا وچانسلر بنوں یونیورسٹی شاہ فرمان نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عابد علی شاہ کو معطل کر دیا اور عارضی طور وائس چانسلر کی ذمہ داری پرو وائس چانسلر سلطان محمود کو سونپ دی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائس چانسلر کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو غیر اخلاقی تھی جس پر گورنر نے نوٹس لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 10 دنوں میں گورنر کو حتمی رپورٹ پیش کر ےگی۔یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ گورنر نے موصوف کو طلب کر لیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ان کا دفتر سیل کر دیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ سے اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔