وزیراعلیٰ سمیت کسی کو بھی گرفتار کریں، کوئی رعایت نہیں مانگیں گے، آصف زرداری

September 20, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سمیت کسی کو بھی گرفتار کریں، کوئی رعایت نہیں مانگیں گے، حکومت سب کو گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کرلے۔

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آصف زرداری کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

میں جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول کرینگے، احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے۔