میشا شہرت، دولت، عزت کی بھوکی تھی، علی ظفر

September 20, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سیشن عدالت نے اداکار و گلوکار، علی طفر کے میشا شفیع کے ایک دوسرےکیخلاف ہتک عزت دعووں پرایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فریقین کے وکلاء کی رضا مندی سے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے علی ظفر کو بیان پر جرح کیلئے 9 بجے طلب کر لیاعلی ظفر اپنے بیان پر جرح کیلئے سیشن عدالت پیش ہوئےعلی ظفر کے وکیل علی سبطین فضلی اور حشام احمد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفر کے بیان پر جرح کی ۔

مشا کے وکیل نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ اگر اسی وقت معافی مانگ لیتے تو یہ معاملہ ختم ہو جانا تھا،علی ظفر نے کہا کہ میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو کیسے معافی مانگ لیتا، کیا یہ ممکن ہے آپ نے جان بوجھ کر یا انجانے میں میشا کو چھوا ہوا ہو؟

علی ظفر نے کہا کہ میں نے میشا کے الزامات کے تحت اس کو نہیں چھوا،مشا کے وکیل نے پوچھا کہ آپ کے خیال میں میشا بہت چھوٹے کردار کی لڑکی ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ میرے خیال میں میشا کو اسکی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنوانے میں کوئی دقت نہیں، میشا مشہوری، دولت، عزت کی بھوکی تھی اور اپنی انا کی خاطر میشا نے مجھ ہر الزامات عائد کئے۔

میں نے میشا شفیع کو نہایت سنجیدگی اور ایمانداری سے معافی کی پیشکش کی تھی مشا کے وکیل نے پوچھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ اگر اسی وقت معافی مانگ لیتے تو یہ معاملہ ختم ہو جانا تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو کیسے معافی مانگ لیتا، مجھے تو اتنی دیر یہی نہیں پتہ چلا کہ میں کیا کیا ہے، الزامات کے بعد پیپیسی نے میرے ساتھ جیسا رویہ رکھا ایسا لگتا ہے کہ پیپسی کو بلیک میل کیا گیا تھافلم انڈسٹری میں ہم اپنے ساتھیوں کو جیسے سامنے والے کو مناسب لگے ویسے ملتے ہیں ۔