کراچی میں کل سے معتدل ہیٹ ویو کا امکان

September 20, 2019

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو آئندہ دو دن کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، یہ ڈپریشن کراچی میں آئندہ 4 روز تک معتدل ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں کل سے معتدل ہیٹ ویو کا امکان

مئی کے بعد اکتوبر گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہےاور اس دوران ہیٹ ویوآنے کے امکانات بھی رہتے ہیں، اس تناظر میں کل سے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جو 24 ستمبر تک برقرار رہے گی ۔

ذرائع موسمیات کے مطابق اس دوران پارہ 38سے 40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے اثرات جنوب اور جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات (ٹھٹھہ، بدین، تھرپار)پر محسوس کیے جاسکتے ہیں جبکہ 24اور 25ستمبر کے دوران مٹی کے طوفان اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران مطلع صاف رہنے اور سورج کی تپش براہ راست زمین پر پڑنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ میدانی اور خشک علاقوں کی ہوائیں موسم گرم رکھیں گی۔