ٹرمپ مودی پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالیں گے، نعیم الحق

September 21, 2019

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات نہیں کرتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مودی کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیےدباؤ ڈالیں گے۔ عمران ٹرمپ ملاقات کابنیادی ایجنڈا کشمیر کی صورتحال ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹرمپ مودی پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالیں گے، نعیم الحق

نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹرمپ سے دو سے تین مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو ہوچکی ہے، انہوںنے ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی ان تفصیلات سے آگاہ کیا جو ان کے علم میں نہیں تھیں۔ ٹرمپ کو اس بات کا احساس ہوچکا کہ مسئلہ کشمیر کی نوعیت غیرمعمولی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت نہیں شروع ہوئی تو مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت شدت اختیار کرلے گی۔ مودی نے کشمیر پر ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو اس کو ایسا مزا چکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔

انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ کےتحت بی جے پی کےٹریننگ سینٹرز میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی جارہی ہے، بھارتی وزیر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان سینٹرز میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ بھارت کی معیشت دم توڑ رہی ہے وہاں انتہاپسندی زور پکڑ رہی ہے،بھارت میں مقبوضہ کشمیر پر عوام تقسیم ہوچکےہیں جبکہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کا پٹھو بن چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آگے بڑھنے کا واحد طریقہ مذاکرات ہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کریں لیکن بھارت مذاکرات سے گریز کررہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات کا بنیادی مقصد ہی مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جنگ تو ہم چاہتے ہی نہیں، جنگ کا مطلب مکمل تباہی ہے۔