ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، ریلیاں،نوجوانوں کے دھرتی کو بچائو کے نعرے

September 21, 2019

واشنگٹن، اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے، ریلیاں نکالی گئیں، مظاہروں میں شریک نوجوانوں نے نعرے لگائے کہ دھرتی کو بچاو، بھارت ، جرمنی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فلپائن اور تھائی لینڈ، یورپ، افریقا اور امریکاکے بڑے شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے،5 ہزار سے زائد تقریبات منعقد کی گئیں،کراچی،فیصل آباد، پشاور، گھوٹکی اور مردان ، مٹھی، ٹھٹہ، قصور، کوٹلی، چاغی، قلعہ عبداللہ، پشاور، چترال، گلگت سمیت 26سے زائد پاکستانی شہروںمیں مظاہرےاورمارچ کیے گئے،سب سے پہلے مظاہروں کا سلسلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شروع ہوا۔ ہزاروں افراد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فلپائن اور تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں جمع ہوئے اور ماحول کو تحفظ دینے کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔