گوجرانوالہ:قتل اور ڈکیتی کی 8 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

September 21, 2019

گوجرانوالہ میں قتل اور ڈکیتی کی 8 وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سب انسپکٹر کا بیٹا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس کے مطابق پولیس نے لاری اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 8 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2007 میں واردات کے دوران اس نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل بھی کیا تھا۔

ملزم سب انسپکٹر کا بیٹا ہے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔