• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹریٹ کرائم اورقتل میں ملوث ملزم گرفتار، رینجرز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث گروہ کی گرفتاریوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان رینجرز(سندھ) نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے ایک اور ملزم خلیل کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خلیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 24 فروری 2019 کو دبئی شاپنگ مال طارق روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے والے چوکیدار نور زاہد کو قتل کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ دبئی شاپنگ مال طارق روڈ پر ہونے والی ڈکیتی اور دوران مزاحمت قتل ہونے والے زاہد نامی چوکیدار کے قتل میں ملوث ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ واردات کے بعد اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کا پتہ چلنے پر کراچی سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم خلیل کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

واردات میں ملوث ملزم خلیل کے ساتھیوں محمد اکرم عرف ٹکو، محمد باقر عرف ملک، محمد آصف عرف جوگی، شاہد بلوچ، محمد سلیم، محمد عابداور محمد طارق کو رینجرزپہلے ہی گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر چکی ہے جس کا حوالہ رینجرزکی طرف سے  15 مارچ 2019 کو جاری شدہ پریس ریلیز میں دیا گیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین