کراچی، ڈکیتی کےالزام میں گرفتار ملزمان پولیس اہلکارنکلے

September 22, 2019

نارتھ کراچی کے ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 ملزمان پولیس اہلکار نکلے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی پولیس نے جعلی سیکیورٹی کمپنی پکڑلی

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل وقار اور یاسر شامل ہیں، تینوں پولیس اہلکار سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے، ملزمان کی نشاندہی پر 2 سہولت کاروں ملزمان حارث اور احسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی سجاد مفرور ہے۔

ملزمان 2 روزقبل نارتھ کراچی کے مکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے 3 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا تھا۔

پولیس کےمطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کےخلاف خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔