• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس نے 2 بھتاخوروں کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو بھتاخوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان شیر محمد اور اکبر نے تین دن پہلےکریانہ کی دکان کے مالک سے 30  لاکھ  روپے بھتا مانگا تھا ، جس کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانے میں دکان مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

بعدازاں ملزمان کی مالک سے ایک لاکھ  روپے میں بات طے ہوئی تھی اور ملزمان دکان مالک سے تین ہٹی کے قریب بھتا وصول کرنے آئے تھے۔

ملزمان نے جیسے ہی بھتا وصول کیا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس پرملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوئے۔

پولیس نے ملزمان سے ایک لاکھ روپے نقدی، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ہونے والے دونوں زخمی ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین