• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس نے جعلی سیکیورٹی کمپنی پکڑلی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کےدوران جعلی سیکیورٹی کمپنی پکڑلی۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کہیں رجسٹرڈ نہیں،کمپنی نے گلستان جوہرمیں دفتربنایا اورغیرقانونی اسلحہ بھی رکھاہوا تھا، کارروائی میں مختلف اقسام کے 16ہتھیار برآمد کرکےپانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ فرارہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتارملزمان سےدرجنوں موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ، ملزمان کا گروہ بنگلوں میں وارداتیں کرتا تھا ۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 20 افراد پر مشتمل ہے، ملزمان جعلی سیکیورٹی کمپنی کے ذریعے گھروں اور بینکوں پرگارڈزتعینات کراتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: اسپیشل پولیس پارٹیاں ختم کرنے کا حکم

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس کے پاس کمپنی سے برآمد ہونے والی 100 موٹر سائیکل موجود ہیں، شہری اپنی دستاویزات دکھا کرلےجا سکتے ہیں ۔

غلام اظفر نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی میں 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے 50 موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین