• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری

انتخابات سے پہلے کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑکا فیصلہ کر لیا گیا ہے،ایک دو دن میں شہر بھرکے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے جائیں گے۔

عام انتخابات کے موقع پر کراچی پولیس کے تمام ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ تبادلے و تقرریاں جلد متوقع ہیں جبکہ تمام ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا حتمی فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 ءمیں کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر کے تمام ڈی ایس پیز کو ایک سے دو دن میں تبدیل کردیا جائے گا۔

ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ شہر کے تمام ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا بھی قوی امکان ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، اعلیٰ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

تازہ ترین