• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس موبائل پر حملہ، جوابی فائرنگ میں ایک ہلاک، 3 فرار

کراچی میں سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر مبینہ طور پر دستی بم حملہ کردیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور تھا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب پولیس موبائل پر موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے 2 دستی بموں سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کی۔

ایک دستی بم پھٹا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دستی بم پھٹ نہ سکا جسے بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر ڈیفیوز  کردیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ 3ساتھی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک حملہ آور سے پستول برآمد ہوا ہے۔ ہلاک حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین