خطروں کے کھلاڑی کا رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ

September 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

خطروں کے کھلاڑی کا طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ

کینیڈا میں خطروں کے کھلاڑی کا 1,808 فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اِس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے کینیڈا پہنچ گیا ہے۔

Nik Wallenda نامی ایکروبیٹ نے کینیڈا میں کرین اور ایک گھر کے درمیان تیس فٹ بلندی پر بندھی 1,808فٹ طویل رسی پر بانس تھامے چلنے کا شاندار مظاہرہ کرکے نہ صرف انوکھا کارنامہ پیش کیا بلکہ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

واضح رہے کچھ روز قبل Nik Wallenda اور اُن کی ایکروبیٹ بہن Lijana Wallenda نے نیو یارک میں25 منزلہ عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔