چھوٹے بچوں کو مسجد میں لانا کیسا ہے؟

October 04, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ہماری مسجد کے امام صاحب نے بارہا لوگوں کوناسمجھ اور کمسن بچّوں کومسجد میں لانے سے منع کیا ہے۔اس سلسلے میں حدیثِ پاک کا حوالہ بھی دیا، لیکن بے سود۔بچوں کی شرارتوں کی وجہ سے نمازیوں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسجد میں ناخوش گوار صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔براہِ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔(ج۔ع۔ص)

جواب:۔ نا سمجھ اور کم سن بچوں کو مسجد میں نہیں لانا چاہیے۔جو نماز ی اس طرح کرتے ہیں ،وہ برا کرتے ہیں ۔انتظامیہ انہیں الگ سےنرمی اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کرے ۔ ( فتاویٰ شامی 1/656)