ایران: جاسوسی کے شبے میں گرفتار آسٹریلین بلاگر جوڑا رہا

October 05, 2019

ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار آسٹریلین ٹریول بلاگر جوڑے کو رہا کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریزے پائن نے بتایا ہے کہ ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار آسٹریلین ٹریول بلاگر جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے، جو اب واپس آسٹریلیا پہنچ چکا ہے۔

آسٹریلوی شہر پرتھ کے رہائشی جولی کنگ اور مارک فِرکن کو تین ماہ قبل ایرانی حکومت نے جاسوسی کے الزام کے تحت حراست میں لیا تھا۔

ان پر ڈرون کے ذریعے ایک ممنوعہ فوجی مقام کی تصاویر لینے کا الزام تھا۔

یہ جوڑا آسٹریلیا سے انگلینڈ تک اپنے سفر کی یادداشتیں سوشل میڈیا پر شائع کر رہا تھا۔