قاسم سوری کی این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

October 05, 2019

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی این اے 265 کوئٹہ میں دوبارہ الیکشن کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 7 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

این اے 265 کوئٹہ پر لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کا این اے کوئٹہ 2 سے انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

این اے 265 کوئٹہ کے الیکشن کالعد م ہونے کے بعد قاسم سوری اسمبلی کی رکنیت اور ڈپٹی اسپیکر شپ سے محروم ہوچکے ہیں۔