اسرائیل کا عرب ریاستوں کو عدم جارحیت کے معاہدے کی پیشکش کا منصوبہ

October 07, 2019

بیت المقدس(نیوزایجنسی)اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹزنے کہا ہے کہ وہ ایسی خلیجی ریاستوں کے ساتھ ’عدم جارحیت‘ کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں جو اسرائیل کوبطور یہودی ریاست تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل مستقبل میں امن مذاکرات میں اہم کردار اداکرسکے گی۔ اس منصوبے کی تفصیلات میڈیاکوجاری نہیں کی گئیں تاہم اس پیشرفت کو ہمسایہ عرب ریاستوں سے تعلقات بہتربنانے کی ایک اور اسرائیلی کوشش قراردیا جارہا ہے۔متعدد عرب ریاستوں کے اسرائیل کےساتھ باقاعدہ سفارتی روابط نہیں ہیں۔