جج ویڈیو اسکینڈل، نواز شریف کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

October 07, 2019

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹمیں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ انہیں نوٹس کیے بغیر اور سنے بغیر فیصلہ دیا گیا ہے۔

خواجہ حارث نے نظر ثانی درخواست میں کہا کہ ہمارا موقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرا میٹرز طے کردیے، ویڈیو اسکینڈل پر ان کا موقف بھی سنا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں جوفیصلہ دیا اس سے ان کا حق متاثر ہوا، موقف سن کرسپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، اور ان کے خلاف آبزرویشنز پر نظرثانی کی جائے ۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔