طب کا نوبیل انعام 2امریکی اور ایک برطانوی سائنسدان کے نام

October 08, 2019

کراچی(جنگ نیوز)سال 2019کیلئے طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکیوں ولیم کیلن ، گریگ سمینزا اور ایک برطانوی سائنسدان سر پیٹر ریٹ کلف کو دیا گیا ہے،

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبیل انعام برائے طب کا اعلان کیا گیا،تینوں سائنسدانوں کو یہ انعام ان کی انسانی جسم میں خلیوں اور آکسیجن کے ربط سے متعلق تحقیق پر دیا گیا، اسٹاک ہوم کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ میں انعام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان سائنسدانوں کی تحقیق سے انیمیا (خون کی کمی) ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔