Advertisement

ودود اچکزئی کے بیٹے پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتارکیاجائے،جمعیت

October 09, 2019
 

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائےاسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جمعیت علما ئےاسلام کے سینئررہنما اور ممبر چیمبرآف کامرس حاجی عبدالودود اچکزئی کے خاندانی اراضی پر بدنام زمانہ لینڈ مافیا کے مسلح غنڈوں کی جانب سے قبضے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ مسلح غنڈوں کی جانب سے اندھادھند فائرنگ ناقابل معافی جرم ہے جس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس سفاکانہ اور اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں ان کے نوجوان بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد زخمی ہوگئے اور پرامن علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیاسی و سماجی اور پرامن خاندان کو مسلح غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ اپنے فرائض منصبی کا احساس کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور مسلح گروہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اوراراضی پرقبضہ کرنے اور اندھادھند فائرنگ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔


مکمل خبر پڑھیں