جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں گاڑی پر رات کے اندھیرے میں مادہ ریچھ نے اچانک حملہ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوکائیدو پولیس کی جاری ڈیش بورڈ کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مادہ ریچھ حیرت انگیز طور پر گاری پر خوفناک حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور بیفوکا نامی قصبے سے گزر رہا تھا کہ اچانک سڑک پار کرتے براؤن ریچھ اور اس کا بچہ سامنے آگئے۔
ڈرائیور نے بوجھل جانوروں کو دیکھ کر گاڑی فوراً روک دی تاہم ریچھ جو شروع میں خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹے تھے اگلے ہی لمحے اپنے بچے کی حفاظت کےلیے گاڑی غضبناک ہوکر حملہ کردیا۔
ویڈیو کے مطابق مادہ ریچھ نے چھلانگ لگاکر گاڑی کے بونٹ پر چڑھائی کردی اور تیز دانتوں اور پنجوں سے گاڑی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اس نے بار بار گاڑی کے اگے حصے پر زور دار ٹکریں ماریں پھر بچے کے ساتھ جنگل میں فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اس اچانک اور خوفناک حملے کے نتیجے میں گاڑی کے بونٹ پر گہرے نشانات، خرائیں اور ایک سوراخ ہو گیا، خوش قسمتی سے ڈرائیور اس غیر معمولی اور سنسنی خیز واقعے میں محفوظ رہا۔