Advertisement

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلہ

October 09, 2019
 

اسلام آباد سمیت پشاور اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان اور غذر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی زمین میں گہرائی 180 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہِ ہندوکش تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے 5 اعشاریہ8 شدت کے زلزلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں