Advertisement

سردار یار محمد رند نا اہلی کیس: نظرثانی درخواستیں خارج

October 09, 2019
 

سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی کیس میں دائر نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواستوں پرسماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سردار یار محمد رند ماضی میں تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے جعلی سند بنائی، اس نکتے کا عدالت نے جائزہ نہیں لیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آپ جو بات کر رہے ہیں وہ پرانی ہے، آپ کی نظر ثانی درخواست نہیں بنتی۔

عدالت میں نظر ثانی درخواستیں تاج محمد رئیسانی، غلام حیدر اور میر عاصم کرد نے دائر کی تھیں، جو فاضل عدالت نے خارج کر دیں۔


مکمل خبر پڑھیں