Advertisement

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے مظلوم کشمیریوں کےحق میں آواز بلند کرکے دل جیت لئے ، پاکستانی ہائی کمشنر

October 10, 2019
 

ٹوکیو (عرفان صدیقی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیں جبکہ بھارتی دباؤ کے باوجود وہ آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ یہ بات ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 80؍ ہزار پاکستانی ملائیشیاکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بھاری زرمبادلہ بھیج کرپاکستانی معیشت کو بھی سہارا فراہم کر رہے ہیں، اس وقت 150؍ پاکستانی سنگین جرائم میں مقامی جیلوں میں قید ہیں۔ اس سوال کے جواب میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کی دو طرفہ تجارت ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جس میں ملائیشیا کا حصہ 90؍ فیصد ہے تاہم پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں، 80؍ ہزار پاکستانیوں کے حوالے سے ہماری سفارتخانے میں اسٹاف کم ہے۔


مکمل خبر پڑھیں