Advertisement

آئی12پراجیکٹ پر کنسلٹنٹ فرم کا پی ایچ اے کو خط،منصوبے کی منظوری لینے کی ذمہ داری ڈال دی

October 10, 2019
 

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سیکٹر آئی 12میں پی ایچ اے فائونڈیشن کے زیر تعمیر 3200اپارٹمنٹس کےپراجیکٹ کنسلٹنٹ نے پراجیکٹ کی سی ڈی اے سے منظوری لینے کی ذمہ داری پی ایچ اے پر ڈال دی ہے۔ آئی12 پراجیکٹ پر کنسلٹنٹ فرم مین ہرٹ کے انجینئر ظفر علی خان نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر انجینئرنگ ٹو کے نام خط میں کہا ہے کہ آپ کو اس سے مختلف اوقات میں5 خطوط تحریر کئے گئےجن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آپ پراجیکٹ کی منظوری لے لیں تاکہ آپ کو ٹھیکیداروں کے کلیمز اور دیگر مالی اور قانونی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حالات کےتناظر میں آپ سے درخواست ہے کہ صو رتحال کی نزاکت یعنی سنگین مالی، قانونی ، کنٹریکٹ اور فنی نتائج اور لاگت اور ٹائم میں اضافے کے امکان کے پیش نظر آپ پراجیکٹ کے مفاد میں ذ اتی دلچسپی لے کر پراجیکٹ کی منظوری کا بنیادی ایشو حل کرائیں۔


مکمل خبر پڑھیں