شہر کو سر سبز وشاداب بنانا مشن ہے:چیئرمین پی ایچ اے

October 10, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس پر2ہزارپودوں اور 100سے زائد بڑے درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے،اس کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر گھاس لگانے کا عمل بھی جاری ہے،کچہری چوک ،7نمبر ،8 نمبر،عزیز ہوٹل،کلمہ چوک اور دیگر گرین بیلٹس پر کام مکمل کر لیا ہے،پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت شجر کاری کامیابی سے جاری ہے، اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار 8نمبر گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر کیا،اُنھوں نے مزید کہا کہ ٹرمینیلیا ،پلکن ،بوگن ویلیا،گل جین اور دیگر درختوں اور پودوں کی شجر کاری تیزی سے جاری ہے،جہاں گھاس موجود نہیں ہے وہاں گھاس بھی لگائی جا رہی ہے،سوکھے پودوں کو نکال کر نئے پودے لگا رہے ہیں اور پانی کی فراہمی اور دیکھ بھال کو یقینی بنا رہے ہیں ، شہر کو سر سبز وشاداب بنانا مشن ہے۔